کراچی: (دنیا نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچنے والی قومی وویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ہم پہلے آسٹریلیا پہنچے تاکہ کنڈیشن سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ ناصر حسین نے بھی کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہتری آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہم بڑے مارجن سے ہارتے تھے اب مارجن بہت کم ہے، بسمہ معروف کی انجری سے ہمیں بہت نقصان ہوا، پلئیرز اور کوچز ہم سب ہی شکست کے ذمے دار ہیں۔ میچز میں اچھا فنش نہیں کیا جس کی وجہ سے میچز ہارے۔
اقبال امام کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں پلئیرز نے حکمت عملی پر عمل کیا، بیٹنگ میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، اگلے میچز میں جو پلان دیا اس پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، مجھے کب تک برقرار رکھا جاتا ہے پی سی بی کا فیصلہ ہے۔