لاہور: (دنیا نیوز) جیسا ماحول ویسا کھیل، لاک ڈاؤن میں"کورنٹائن کپ" متعارف کرا دیا گیا، آن لائن کرکٹ کا میلہ 13 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہے گا، چھکے چوکوں اور وکٹوں سے کرکٹ کا مزہ دو بالا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بابائے کرکٹ انگلینڈ بھی کرونا وائرس کا شکار ہے، جان لیوا وبا کے باعث دنیا بھر کی کرکٹ بند ہے تاہم کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر آئی ہے، معروف کرکٹ ویب سائٹ نے "کورنٹائن کپ" متعارف کرا دیا ہے۔
میچ کے دوران ایک مرتبہ چوکے چھکے لگیں گے، وکٹیں بھی اڑیں گی، گھر پر ہی پسندیدہ گیم کے مزے ہوں گے، انگلش کاؤنٹی کی گیارہ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
کاؤنٹیز کے موجودہ تمام کھلاڑی ہی آن لائن گیم میں شامل ہوں گے، معروف کمنٹیٹرز کے کریکٹر بھی اپنی مہارتوں کا جادو جگائیں گے۔
گراؤنڈ کے بجائے آن لائن کرکٹ کا میلہ بارہ اپریل سے شروع ہو گا، سات مئی کو پہلا سیمی فائنل جبکہ آئندہ ماہ بارہ تاریخ کو ٹائٹل مقابلہ ہو گا، اصل میچز کی طرح ویڈیو گیمز کے بھی تمام ریکارڈز محفوظ کیے جائیں گے۔