کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم الیون کا اعلان کر دیا جس میں صرف ایک بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو جگہ دی گئی اور ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کو نظر انداز کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی منتخب کردہ ٹیم میں صرف ان کھلاڑیوں کو قابل غور سمجھا جو کیریئر کے دوران ان کیساتھ یا خلاف کھیلے تاہم ان کے حتمی گیارہ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم الیون میں سعید انور، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق، جیک کیلس، راشد لطیف، وسیم اکرم، شین وارن، گلین میک گرا اور شعیب اختر کو شامل کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو ان کی حقیقی پوزیشن اوپننگ کے بجائے نمبر چار کیلئے منتخب کیا ہے۔