پاک بھارت سیریزاچھی تجویز مگر پڑوسی ملک نہیں چاہتا: شاہد آفریدی

Last Updated On 12 April,2020 03:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پاک بھارت سیریز اچھی تجویز ہے مگر پڑوسی ملک نہیں چاہتا۔ کورونا وبا جیسے مشکل وقت میں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، وزیراعظم ملک کے بڑے ہیں انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کے دوران شعیب اختر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہونے چاہئیں مگر اس وقت
حالات ایسے نہیں، مودی سرکار کی بھی سوچ منفی ہے۔ پی سی بی کو اسپاٹ فکسنگ کے سزاء یافتہ کرکٹرز کو کھلانا ہے تو ہر طرز کی کرکٹ کھلائیں۔

شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فٹنس ٹیسٹ لینے کی پالیسی کو بھی نشانہ بنایا جس سے کھلاڑیوں کے گھٹنے اور کمریں متاثر ہو رہی ہیں۔ کورونا کے حوالے سے بوم بوم نے کہا کہ سب مل کر اس وبا کے خلاف لڑیں گے تو کامیابی ملے گی۔
 

Advertisement