لاہور: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کے فکسنگ سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 1999 ورلڈکپ کے تین میچز مشکوک تھے ایسا لگا کہ ان شکستوں کے پیچھے دال میں کچھ کالا تھا، فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہماری ٹیم بہت خراب کھیلی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا تھا کہ عطا الرحمن نے ان کے سامنے اعتراف کیا کہ وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ کیلئے تین لاکھ دیئے مگر ڈر اور خوف کے باعث وہ سچ بول کر مکر گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے انیس سو ننانوے ورلڈکپ کے تین میچ مشکوک تھے۔ بعد ازاں عطاالرحمن وسیم اکرم سے متعلق فکسنگ کے بارے میں سچ بول کر مکر گئے۔