اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے، اقلیتوں کے حقوق روندے جا رہے ہیں۔
وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا کو مسلم وائرس قرار دینا بیمار بھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے، عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کےجمہوری اور سیکولر چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمشن کی رپورٹ نے بھارت کےجمہوری اور سیکولر چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے۔نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے.
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 30, 2020
1/1
عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہاہے۔دنیا بھر میں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔بھارت میں ہندتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) April 30, 2020
1/2
انہوں نے کہا کہ امریکی رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے، نریندر مودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گر چکا ہے۔