اسلام آباد: (دنیا نیوز) آٹا و چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی آڈٹ رپورٹ تاخیر کا شکار ہوگئی، ڈی جی ایف آئی اے کو حتمی رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی نے وزیر اعظم سے دو ہفتے کی مہلت مانگی، جس پر مدت بڑھا دی گئی۔ ایف آئی اے کی فرانزک آڈٹ ٹیم میں 2 افسران کا اضافہ کر دیا گیا، لاہور سے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ 25 اپریل مقرر تھی۔