لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا، انہیں سامنے آ کر جواب دینا ہوگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھے میری ملز کے ہونے والے آڈٹ پر کوئی اعتراض نہیں، کچھ چھپایا ہے نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔
تاہم جہانگیر ترین نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا، انھیں سامنے آ کر جواب دینا ہو گا۔
انہوں نے لکھا کہ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کار کیا تھا؟ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگر ملز کی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟