لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں، اخلاقی طور پر استعفیٰ دیکر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔
مستعفی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ وہ جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے انھیں حقائق سے آگاہ کریں گے۔ انکوائری رپورٹ میں میرے اوپر براہ راست کوئی الزام نہیں ہے۔ مجھ پر صرف یہ الزام ہے کہ اپنے محکمے میں اصلاحات نہ لانے کا ذمہ دار ہوں۔
سمیع اللہ چودھری کا ہلنا تھا کہ محکمہ خوراک میں چار سیکرٹری تبدیل ہوئے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ ریفارمز لایا اور کچھ کیلئے کوشش کی۔ کچھ لوگوں کو میرا وزیر بننا پسند نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر سے کوئی سازش نہیں ہوئی۔ سازش میں ملوث کچھ قوتوں کو وقت آنے پر بے نقاب کروں گا۔