اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے چینی سکینڈل کی تحقیقات میں شواہد پیش کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چئیرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہو کر معلومات پیش کر سکیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سکیشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہےقانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے قانون کے تحت انکوائری کمشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔