لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز کے لئے خوشخبری، سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھائے جائیں گے۔
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کیٹگری کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جانے کا امکان ہے، کھلاڑیوں کا کتنا معاوضہ دیا جائے گا، مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ فہرست فائنل ہونے کے بعد تینوں کیٹگری میں کس کتنے پیسے ملیں گے، پی سی بی جلد اعلان کرے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ایمرجنگ کیٹگری کے کھلاڑیوں کے معاوضے ابھی طے نہیں ہوئے، دو ہزار 19-20 میں اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو دس لاکھ سے زائد رقم ماہوار ملتی تھی، بی اور سی کیٹگری میں پلیئر کو ساڑھے آٹھ اور تقریبا چھ لاکھ کے قریب معاوضہ دیا جاتا تھا، پی سی بی سال 20-21 کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرچکا ہے۔