پاکستان میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی آمد

Last Updated On 29 May,2020 07:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی آمد ہوئی ہے، میر مرتضیٰ واہگہ بارڈر کے ذریعےاننت ناگ سے پاکستان آئے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر میر مرتضیٰ پاکستان میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے گھر آئے، سابق آل راؤنڈر نے میر مرتضی کی کرکٹ کوچنگ بھی کی۔

ملاقات کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرمرتضی مقبوضہ کشمیر کا اچھا ٹیلنٹ ہیں، جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں، پاکستانی ٹاپ کوچز سے بھی اسے کوچنگ دلوانے کو تیار ہوں۔

ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر میر مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی تھی، شاہد آفریدی سے مزید کرکٹ سیکھنا چاہتا ہوں۔

دوسری طرف لاہور قلندر نے بھی میر مرتضی کو اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
 

Advertisement