پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری کیلئے اجلاس 26 جون کو ہوگا

Last Updated On 24 June,2020 07:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون بروز جمعہ کو ہو گا۔ پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جمعہ کو ہو گا، یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا، جس کی صدارت چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کریں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اسکے علاوہ کرکٹ کی مزید ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے انتظامات اور میچ فکسنگ کے نئے قانون کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں کلب کرکٹ کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی اور سٹی ایسوسی ایشنز کے آئین میں ترامیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی اراکین کو بورڈ میں تقرریوں پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ پی ایس ایل فائیو کے معاملات اور انعقاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔