لاہور: (دنیا نیوز) فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ کچھ سوشل میڈیا چینل میری کار ایکسیڈنٹ میں موت سے متعلق جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں۔
Some social media outlets have been spreading a baseless fake news about my death in a car accident. This has disturbed my family & friends beyond words, and I have been receiving endless calls on this. Please refrain from such things. There was no accident and we are well.
— Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) June 21, 2020
کرکٹر محمد عرفان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میرے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں سے میری فیملی اور دوست احباب پریشان ہوئے۔ میرا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا، میں بالکل ٹھیک ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نابینا کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا تھا جسے سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پھیلایا جانے لگا کیونکہ مرحوم کھلاڑی کا نام بھی محمد عرفان ہی ہے۔
The PCB is grieved at the passing away of Mohammad Irfan, a former member of our national deaf team who played 12 international matches. Our thoughts and prayers are with his friends and family.https://t.co/BYt96FY7JH
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 21, 2020
پی سی بی نے اپنی ٹویٹ میں سابق ڈیف کرکٹر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ محمد عرفان پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 12 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ پی سی بی ان کی وفات پر ان کے عزیز واقارب سے تعزیت کرتا ہے۔