لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے بالکل تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیسر نے کہا کہ سیریز سے قبل انگلینڈ پہنچ کر وہاں ایک ماہ میں تیاری کا اچھا وقت مل جائے گا، غیر معمولی حالات میں کھیلی جانے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے سخت محنت کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضے مختلف، ان کو پیش نظر رکھ کر بولنگ کی کوشش کرتا ہوں۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، ماضی میں انگلینڈ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی، ٹیسٹ میچز جیتے، چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی، کھلاڑی اس بار بھی بلند حوصلے کیساتھ میدان میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ گیند ہاتھ میں ہو تو حریف کی ہر وکٹ قیمتی ہے، کسی ایک انگلش بیٹسمین کو نہیں جو بھی کریز پر آئے ہدف بنانا ہوگا۔