دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 09 June,2020 08:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو فائنل مرحلے میں لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے بعد بورڈ نے ٹریننگ کیمپ انعقاد نہ فیصلہ کیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹریننگ کیمپ کے دوران 25 کھلاڑی اکٹھے ہوں گے جس کے باعث کھلاڑیوں میں کورونا پھیل سکتا ہے۔ جس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ کے لیے ٹریننگ کیمپ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی سی) سے ٹیم جلدی بھیجنے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں اضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کورونا ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے قبل ہوگی، ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ اور میچ شیڈول کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے، سماجی فاصلوں کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔