پی سی بی کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تلاش، اشتہار دیدیا

Published On 18 August,2020 04:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ امام اقبال کوفارغ کرنے کے بعد اب بورڈ حکام نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔

اشتہارکے مطابق ہیڈ کوچ کی اہلیت کے لیے وضع کردہ معیارکے تحت امیدوارکیلئے لیول ٹو کوچنگ کورس اورانٹرنیشنل لیول پر تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ یا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے امیدوارکوترجیح دی جائے گی، فرسٹ کلاس کرکٹ دس سال تک کھیلنے والا کرکٹر بھی اس عہدہ کیلئے اپلائی کرسکتا ہے، ویمن ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند افراد سولہ ستمبرتک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،کامیاب امیدوار کو پرکشش معاوضہ اوردوسری مراعات دی جائیں گی۔