یونس خان کی یاسر شاہ کے بال بنانے کی ویڈیو وائرل

Published On 17 August,2020 09:18 am

ساؤتھمپٹن: (روزنامہ دنیا) قومی بیٹنگ کوچ یونس خان کی لیگ سپنر یاسر شاہ کے بال بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ مناظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں قید ہوئے جب پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم بیٹنگ میں مصروف تھی۔ یونس خان نے یاسر شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے بالوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی۔

ان کے اس عمل کی شائقین نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان کھلاڑیوں کے کوچ نہیں بلکہ دوست اور اچھے ہیئر سٹائلسٹ بھی ہیں۔