لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا ہوگا، کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں گھربیٹھنا مشکل ہے ۔
بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے، پر امید ہوں کہ حلات جلد نارمل ہوں گے اور سرگرمیاں شروع ہوں گی ۔ خواہش ہے کہ گراؤنڈز میں کرکٹ کی سرگرمیاں جلد شروع ہوں۔
کپتان پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کووڈ19 کی وجہ سے ویمن کرکٹ کوزیادہ نقصان ہوا ہے، وویمن کرکٹ پہلے ہی کم ہو تی تھی اب کووڈ19 کی وجہ سے وہ بھی رکی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی ملتوی ہوئے ہیں، پی سی بی ضرور بائیو سیکور ماحول اور ایس اوپیز بنا ہو رہا ہو گا، امید ہے کہ جب حالات نارمل ہوں گے تو بھی ہم ڈومیسٹک پر فوکس کریں گے۔