لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کر دیں، نیٹ پریکٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن میں پہنچنے اور آرام کے بعد قومی کھلاڑی اِن ایکشن ہو گئے، پہلے روز نیٹ پریکٹس کی، کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کی گئیں۔
Pakistan Test squad practice session at the Ageas Bowl, Southampton. pic.twitter.com/cii8FnJqmx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 11, 2020
خصوصی لیکچر میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھایا گیا، قومی شاہین 13 اگست سے شیڈول سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جیت یعنی کم بیک کرنے کے جذبے سے میدان میں اتریں گے۔