ڈبلن: (روزنامہ دنیا) آئرش بیٹسمین کیون اوبرائن نے زوردار چھکا لگا کر اپنی ہی کار کا شیشہ توڑ ڈالا جس کی مرمت کا بل خود انہیں ادا کرنا ہوگا۔
بارش کی وجہ سے 12 اوورز فی اننگز تک محدود کئے جانے والے میچ میں لینسٹر لائٹننگ کے کیون اوبرائن نے نارتھ ویسٹ واریئرز کیخلاف 37 بالز پر 82 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی مگر ان کے 8 چھکوں میں سے ایک نے ان کی اپنی کار کا شیشہ توڑ دیا۔
: KEVIN O’BRIEN SMASHES SIX...
— Cricket Ireland (@Irelandcricket) August 27, 2020
...and his own car window. Seriously.#IP2020 | @TestTriangle pic.twitter.com/dKbfDRHrjY
Another chance to watch @KevinOBrien113 ‘smash’ his way out of the car-park as @CL_LLightning beat @NWCU_Warriors yesterday! No spectators but lots of viewers! #startthecar! pic.twitter.com/YyjI1kE5jf
— Cricket Leinster (@cricketleinster) August 28, 2020
سوشل میڈیا پر اوبرائن کے شاندار چھکے کی ویڈیوز اور پھر گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل کر رہے ہیں۔