لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان بابراعظم کو انگلینڈ میں سمرسیٹ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دے دی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان انگلینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد 2 ستمبر کو سمرسیٹ کاونٹی کو جوائن کرلیں گے، گزشتہ برس بھی بابراعظم سمرسیٹ کی جانب سے 578 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے تھے۔
ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان اس مرتبہ 7 گروپ میچز کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پانے کی صورت میں 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کا حصہ رہیں گے۔
سمرسیٹ کاونٹی نے پاکستانی بلے باز کی ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ وہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی بہترین پرفارمنس دے کر ٹیم کی کامیابیوں میں کردار اد ا کریں گے۔