لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ پلیئر اور سابق کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے کیخلاف سیریز میں واحد میچ کھیلنے والے سرفراز احمد نے معین علی کو اسٹمپ کرنے کا یقینی موقع گنوایا تو انہوں نے پاکستانی بولرز کی پٹائی کر دی، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد سرفراز احمد نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیا! مجھ سمیت آپ کے بہت سے پرستار ہیں، انشاءاللہ تھوڑی تعداد (ناقدین) کو آپ کارکردگی سے جواب دیں گے۔
Bhayya you have so many fans including me you will answer small number of people with your performance InshA Allah u have done so much in past for Pakistan and you will in future thanks for giving positive energy throughout the tour... stay strong https://t.co/GSRUolcleF
— Azhar Ali (@AzharAli_) September 2, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ نے پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سرانجام دیے ہیں، مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے، آپ کی وجہ سے ٹیم میں مثبت سوچ اور طاقت رہی ہے، ثابت قدم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں‘
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر لبریز ہوگیا۔
سرفراز احمد کی جانب سے تیسرے ٹی ٹونٹی میں معین علی کے اسٹمپ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے بدھ کو ایک بے وزن شعر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا۔۔
اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چُھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں
اتنا چھبنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 2, 2020
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں