لندن: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں شکست دے دی۔ ایک سو چھیالیس رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے انتالیس رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ایرون فنچ نے بھی انتالیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
برطانوی وکٹ کیپر جونی بیرسٹو نے پچپن، ڈینلی انتیس اور معین علی نے تیئس رنز بنائے۔ انگلینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔