نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد

Published On 10 October,2020 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران جمعہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے دوران سندھ نے مقررہ وقت سے2 اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سندھ پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

آن فیلڈامپائرز غفار کاظمی اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر ثاقب خان نے سلو اوور ریٹ پر سندھ کو چارج کیا۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری ندیم ارشد نے سندھ پر جرمانہ عائد کردیا۔