مودی سرکار کا تعصب، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لال چند کو پاکستان آنے سے روک دیا

Published On 20 October,2020 01:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے ایک بار پھر تعصب پسندی دکھاتے ہوئے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان آنے سے روک دیا، زمبابوے نے معاملے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارت کا ایک مرتبہ پھر پاکستان سے نفرت کا کھیل، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ، ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں پہنچ سکے، بھارت نے لال چند کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ زمبابوے کوچ پر پریشر ہے کہ وہ پاکستان نہ آئیں۔ لال چند راجپوت بھارت کے سابق کھلاڑی اور زمبابوے کرکٹ کے ہیڈ کوچ ہیں۔ ان کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کیا گیا تھا اس کے باوجود وہ پاکستان نہیں آئے۔ 

بھارت نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ زمبابوے بورڈ نے بولنگ کوچ کو ہی ہیڈکوچ کا چارج دیدیا ہے۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں ڈوگلس ہونڈو ہیڈ کوچ ہوں گے۔