کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار، ڈالر 162 روپے 28 پیسے کے نرخ پر بند ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر، پاکستانی کرنسی کے مقابلے 10 پیسے گر گیا جس کے بعد ٹریڈنگ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 162 روپے 28 پیسے رہی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/3Pzd8dd3O9 pic.twitter.com/umIwloWXsd
— SBP (@StateBank_Pak) October 20, 2020
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ( 19 اکتوبر) ڈالر کی قیمت 162 روپے 38 پیسے رہی تھی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے میں بھی ڈالر کا ریٹ گرا تھا، ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 37 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 162 روپے 49 پیسے ہو گئی تھی۔