لاہور: (دنیا نیوز) زمبابوے کے خلاف چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کی تیاریاں شروع ہو گئیں، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر توجہ ہو گی، دونوں ٹیمیں 7 نومبر سے راولپنڈی میں ہی اِن ایکشن ہوں گی۔
راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کے اب ٹی ٹوئنٹی مقابلے ہوں گے، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کی بڑی تیاریاں شروع ہو گئیں، نیٹ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ سیشنز ہوں گے۔
کھلاڑی آج سے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت سپورٹ اسٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پرتوجہ دیں گے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 7 نومبر سے راولپنڈی میں ہی شروع ہو گی۔