جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان اتوار کو ہو گا

Published On 29 January,2021 09:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم سکواڈ کا اعلان اتوار کو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کیخلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 31 جنوری بروز اتوار کو دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کرینگے۔

پریس کانفرنس کی لائیو کوریج پی سی بی کے یویٹوب چینل پر نشر کی جائے گی، گرین شرٹس اور پروٹیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اس فارمیٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں ٹیمیں پاکستان کی سر زمین پر مد مقابل آئینگی۔

Advertisement