لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی میں ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خرم منظور نے ایک اور شاندار سنچری کی بدولت سابق لیجنڈ بیٹسمین سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ون ڈے کپ میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خرم منظور نے سینٹرل پنجاب کیخلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ خرم منظور کے کیریئر کی 27 ویں لسٹ اے سنچری ہے، خرم منظور لسٹ اے میں سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پاکستانی بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ معلومات کے مطابق 34 سالہ خرم منظور نے سابق لیجنڈ بیٹسمین سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے 26 لسٹ اے سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
MOST LIST A CENTURIES BY A PAKISTAN BATSMAN!@_khurrammanzoor brings up his 27th List A #CPvSINDH #HarHaalMainCricket #PakistanCup pic.twitter.com/760fNxBKLv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 26, 2021