لاہور: (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان شاہد افریدی ویزا مسائل کی وجہ سے ابھی تک ٹی 10 لیگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں قلندرز ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کے پاس یواے ای کا ریذیڈنیشل ویزا ہے اور وہ ایک رات پہلے ابوظہبی بھی گٗئے تھے لیکن ایئرپورٹ پر پہنچ کرعلم ہوا کہ ریذیڈنیشل ختم ہوچکا ہے اورنیا ویزا ابھی تک امیگریشن سسٹم میں اپ ڈیٹ نہیں ہوا، جس کے بعد شاہد آفریدی کراچی واپس لوٹ آئے، اب ویزا اپ ڈیٹ ہونے کے بعد وہ ایک سے دودن میں قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
ٹی 10 لیگ کا آغاز 28 جنوری سے ہورہاہے۔ قلندرز سمیت ایونٹ میں شریک دوسری تمام ٹیموں نے قرنطینہ کی مدت پوری ہونے کے بعد منگل کو اپنی ٹریننگ کا بھی آغاز کردیا ہے۔