کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ سکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ باؤلر تابش خان نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں بہت کرکٹ کھیلی، لیکن قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر ٹریننگ کرتے وقت جو ان کے جذبات تھے انہیں بیان نہیں کر سکتے۔
ایک بیان میں تابش خان نے بتایا کہ جب چھوٹے تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور آج میں خود قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
فاسٹ باؤلر تابش خان نے کہا کہ نئی گیند سے پریکٹس کی ہے، سب نے کافی ہمت بڑھائی ہے۔ تابش خان نے کہا کہ ٹیم کے کوچ مصباح الحق، وقار یونس اور محمد یوسف نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔