کراچی، (ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 14 سال بعد کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز باؤلرز حاوی رہے، پورے روز کے دوران 14 وکٹیں گر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 30 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، 63 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد بلے باز سنبھل گئے، کیرئر کی 16 نصف سنچری مکمل کرنے والے ڈین ایلگر 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
فف ڈوپلیسز 23 جبکہ کپتان کونٹن ڈی کاک 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو اناسی رنز پر چھٹی اور ساتویں وکٹ گری آٹھویں بلے باز ایک سو چورانوے رنز پر نشانہ بنے جبکہ پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، یاسر شاہ 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ، ڈیبیو کرنے والے بولر نعمان علی نے 2 شکار کیے۔
پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز کا آغاز ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ اور عابد علی نے کیا۔ دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، تاہم پانچویں کی پہلی گیند پر عابد علی 4 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 15 سکور پر ہوا، جب ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ ربادا کی گیند پر پیٹرسن کو کیچ دے بیٹھے انہوں نے 9 رنز بنائے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں ایک بھی ٹیسٹ نہ کھیلنے والے بابر اعظم اس بار ناکام رہے اور 7 سکور پر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاہین آفریدی کو صفر پر نارٹیجی نے بولڈ کیا۔
پہلے کے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے ہیں، سینئر بیٹسمین اظہر علی اور فواد عالم 5.5 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔