لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء کاکہنا ہے کہ اگلے سال ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئینگے، پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی کرکٹرز کو کوچنگ کورس کرائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پوری دنیا سے کرکٹرز پاکستانی ڈومیسٹک سیزن میں ایکشن میں نظر آئے 900 سے زیادہ کوچز تیار کیے ہین۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کے آنے سے ملکی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اس سلسلے میں مختلف کاونٹیز سے بھی بات چیت جاری ہے۔۔