ہرارے :(روزنامہ دنیا)پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے متفقہ فیصلے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آفیشل ایئرلائن ہے ، ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جانا تھا۔تازہ ترین سفری پالیسی کے تحت ایمریٹس ایئرلائنز نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے ، جس کے بعد دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداروں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آج ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوجائے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم اس موقع پر تعاون کرنے اورصورتحال کو سمجھنے پر زمبابوے کرکٹ کے مشکور ہیں، پرامید ہیں کہ ہم اب کسی موقع پر اس اضافی دورے کو ضرور مکمل کریں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اپریل میں زمبابوے کا دورہ کرنا ہے ۔