لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کر کے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 328 رنز کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتی ٹیم 1988ء میں ویسٹ انڈیز کے بعد سے آسٹریلین ٹیم کو اس میدان میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بنی اور 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ گزشتہ روز چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 420 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم میزبان ٹیم آخری دن کے دوسرے سیشن میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
شعیب اختر نے فیس بک پر تصویر شیئر کی جس میں 2001ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم لگان کے انگریز ولن اور انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن موجود ہیں۔
تصویر کے کیپشن پر لکھا ہوا ہے کہ اینڈرسن نے اپنے پردادا کا بدلہ لے لیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی ہندی میں ٹویٹ سے بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی۔ کیون پیٹرسن نے بھارت کو چنائی ٹیسٹ میں انگلینڈ سے 227 رنز سے شکست پر ٹرول کرتے ہوئے ماضی کا حوالہ ایسے دلچسپ انداز میں دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔
India , yaad hai maine pehele hi chetawani di thi ke itna jasn na manaye jab aapne Australia ko unke ghar pe haraya tha
— Kevin Pietersen (@KP24) February 9, 2021
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کیون پیٹرسن نے رومن انگلش میں بھارتی ٹیم کا مذاق اڑایا اور آسٹریلیا میں بھارت کی ٹیسٹ سیریز میں جیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت، یاد ہے جب آپ نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر ہرایا تھا تو میں نے پہلے ہی چتاونی(تنبیہ) دی تھی کہ اتنا جشن نہ منائیں۔