پاک پروٹیزٹیسٹ سیریز:کلین سویپ سے تاریخ رقم کرکے قومی ٹیم نے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن کر لی

Published On 08 February,2021 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف جیت سے دو شکار کر لیے، کلین سویپ سے تاریخ رقم کی اور ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجے ترقی سے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

دبئی سے جاری ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کو بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا ، قومی ٹیم 2 درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آ گئی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھٹے، سری لنکا کو ساتویں نمبر پر دھکیل دیا۔

نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان جبکہ بھارت کا بدستور دوسرا نمبر ہے، اسی طرح آسٹریلیا کی تیسری اور انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔