گوادر: (ویب ڈیسک) پاکستان پر آئی ہوئی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی نے پاک پروٹیز تیسرا ٹی ٹونٹی میچ گوادر میں کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اور پروٹیز کے مابین تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
اس سیریز کے لیے مہمان ٹیم کی طرف سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، ناندرے برگر، جونیئر ڈالا، ریزا ہینڈرکس، جورج، جالیمن ملان، ڈوئن پریٹورس، ریان، تبریز شمسی، لوتھو، اسموتس، پائٹ ویٹ ولجن شامل ہیں۔
پاکستانی کے معروف گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں دنیا بھر میں اپنا کرکٹ کھیلنے والے دوستوں سے کہتا ہوں آئیں اور گوادر میں ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں، یہ بہت ہی خوبصورت کرکٹ سٹیڈیم ہے۔
To all #cricket playing friends everywhere in the world....come visit us...come play cricket with us here in Gawadar cricket ground....it’s the most beautiful cricket ground Inhave ever seen...... pic.twitter.com/XP6HSFOOCs
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) January 31, 2021
پروٹیز سکواڈ میں شامل سپنر تبریز شمسی نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر کا سٹیڈیم بہت شاندار ہے، کیا ہم پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کو گوادر منتقل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوادر سٹیڈیم خوبصورتی، تعمیر اور سکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کیلئے مثالی قرار
انہوں نے لکھا کہ میرے نزدیک گوادر کا سٹیڈیم تین بہترین سٹیڈیم میں سے ایک ہے، دیگر دو میں ساؤتھ افریقا کا نیولینڈ اور بھارتی ریاست ہماچل پردیش کا دھرمشالا ہے۔
Can we move the 3rd T20 to this place??
— Tabraiz Shamsi (@shamsi90) January 31, 2021
LOOKS STUNNING!
The 3 most beautiful surroundings for a cricket stadium for me would be Newlands, Dharamsala and this place https://t.co/JeUKX2skmd
خیال رہے کہ بلوچستان میں واقع گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی اس کا گرویدہ دکھائی دے رہا ہے۔ بعض لوگ اس کا شمار دنیا کے سب سے دلکش میدانوں میں کر رہے ہیں۔
آئی سی سی نے بھی گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصویریں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ ساتھ ہی آئی سی سی نے لوگوں سے یہ بھی پوچھا کہ ہمیں مزید کھیلوں کے خوبصورت سٹیڈیمز دکھائیں جو بلوچستان کے گوادر کرکٹ سٹیڈیم سے زیادہ دلکش ہوں۔ ہم انتظار کریں گے۔
یاد رہے کہ گوادر پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی ساحل پر ایک پورٹ سٹی ہے، یہ بحیرہ عرب کے ساحلوں پر اومان کے مقابلے واقع ہے۔