گوادر سٹیڈیم خوبصورتی، تعمیر اور سکیورٹی کے لحاظ سے دنیا کیلئے مثالی قرار

Published On 01 February,2021 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادر سٹیڈیم کو خوبصورتی، تعمیر اور سیکورٹی کے لحاظ سے پوری دنیا کے لیے مثالی قرار دے دیا، نمائشی میچ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

گوادر بلوچستان کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا، کرکٹ کی عالمی تنظیم نے سٹیڈیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوری دنیا کو چیلنج کر دیا کہ ایسا خوبصورت سٹیڈیم کوئی ہے تو دکھائے۔

آئی سی سی نے ساتھ ہی لکھا کہ گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے، کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔
 

Advertisement