لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے کرائی گئی پولنگ میں بہترین کوَور ڈرائیو پر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پچھاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پول میں ایک بار پھر سے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر بہترین کوَور ڈرائیو والے بلے بازوں کا عوامی پول کروایا گیا۔
دنیا بھرکے کرکٹ مداحوں کے مطابق قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کرکٹ میں راج آج بھی برقرار، آئی سی سی پولنگ میں ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا
بابراعظم کو سوشل میڈیا پرکرکٹ مداحوں سے 46 فیصد اور کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے۔ کین ولیمسن کو صرف 7.1 فیصد اور انگلینڈ کے جو روٹ کو 1.1 فیصد ووٹ ملے۔
پول میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور بابر اعظم فاتح ٹہرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بہترین کپتان کے مقابلے میں بھی عمران خان کو کوہلی سے زیادہ ووٹس ملے تھے۔
Who get s your vote?
— ICC (@ICC) February 3, 2021
Reply with your answer if you have another player in mind