لاہور: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے وادی نگر میں رواں سال پسان کے مقام پر کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر پاکستان کے خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ گوادر کی تصاویر وائرل ہو رہی تھیں اسی دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمر گل نے گلگت بلتستان کے ایک اور کرکٹ گراؤنڈ کی تصویر شیئر کی گئی جسے دیکھنے کے بعد ہر سوشل میڈیا اس کی خوبصورتی کے بھی چرچے ہونے لگے تھے۔
Nothing can beat the beauty of our very own #Pakistan this is Pisan cricket ground in #Gilgit how breathtaking is this! I would request the newly elected CM Gilgit Baltistan to look into it n help the players there by providing them will all the facilities @TheRealPCB pic.twitter.com/9Kybzz1xiw
— Umar Gul (@mdk_gul) February 4, 2021
Another hidden gem in Pakistan.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 5, 2021
Pissan Cricket Ground in Nagar, Gilgit Baltistan. #cricket #pakistan #BeautifulPakistan pic.twitter.com/QrxHegNcIW
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ محمد خالد خورشید خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین احسان مانی سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کی تصاویر انہوں نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Cons of Pissan Stadium will ensure:-
— Muhammad Khalid Khurshid Khan (@AbdulKhalidPTI) February 9, 2021
Cricket in a highly favorable weather (temp 20°C) in peak summer when rest of the country faces scorching heat.
Cricket at a place surrounded by perfect natural scenery (Rakaposhi, Glacier & Greenery).@TheRealPCB@shoaib100mph@mdk_gul pic.twitter.com/DaIBSxl7RR
ملاقات کے دوران طے پایا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت وادی نگر میں رواں سال پسان کے مقام پر کرکٹ سٹیڈیم کا منصوبہ بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر کے بعد گلگت بلتستان کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورتی کے چرچے
اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ جب ملک کے دیگر حصوں میں شدید گرمی پڑتی ہے تو پسان کرکٹ سٹیڈیم کے بننے سے انتہائی ساز گار موسم میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔اس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے دوران پر فضا مقام بھی دیکھنے کو ملیں گے۔