لاہور: (دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ستمبر یا نومبر میں کروائے جانے کا دو روز بعد ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔
پی ایس ایل کے ملتوی کے بعد پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی نظریں بقیہ میچز پر مرکوز ہیں۔ زرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کو ستمبر یا نومبر میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مارچ کے اختتام میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جبکہ جون میں شدید گرمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ونڈر تلاش کرنا مشکل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں صرف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز جبکہ نومبر میں بنگلا دیش کا دورہ پاکستان ہے، ان دو مہینوں میں سے کسی ایک میں میچوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔