فہیم اشرف جنوبی افریقہ کیخلاف بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم

Published On 01 April,2021 11:51 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) قومی آل راونڈر فہیم اشرف جنوبی افریقہ کیخلاف بہتر کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں ، کہتے ہیں اپنے کھیل سے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سیریز کبھی آسان نہیں ہوتی لیکن جس انداز سے قومی ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے اس کے پیش نظر مضبوط ٹیموں میں سے ایک جنوبی افریقہ کیخلاف اچھی کارکردگی پیش کی جائے گی۔ذاتی کارکردگی سے مطمئن آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھیل سے قومی ٹیم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔

دریں اثنا نوجوان بلے باز دانش عزیز نے بھی شائقین کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی امید دلا دی، انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے موسم سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔