پی سی بی نے قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

Published On 12 February,2021 03:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مدمقابل آئیں گی۔ 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔ آخری دو ٹی ٹونٹی میچز 14 اور 16 اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement