کراچی: (دنیا نیوز) بابر اعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلے امتحان میں کامیاب، پاکستان نے کراچی ٹیسٹ جیت لیا۔ جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا آسان ہدف دیا جو پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 220 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم فواد عالم کی سنچری کی بدولت 378 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 245 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوایں۔ عمران بٹ 12، عابد علی 10 اور کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 31 اور فواد عالم 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
PAKISTAN WIN!!!#PAKvSA Scorecard: https://t.co/RMc0Lq3NOy#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/sWQgNUN6X5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021
نعمان علی ڈیبیو میچ میں ہی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، جو ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں لینے والے 12 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یاسر شاہ نے 4 شکار کئے جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور نعمان علی نے میچ میں 7، 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے سنچری، اظہر علی اور فہیم اشر ف نے نصف سنچریاں بنائیں۔
A happy camp!#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/K0bjoibfEg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 29, 2021