کراچی ٹیسٹ کی فتح ، پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں نمبرپر آگیا

Published On 02 February,2021 03:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ‌ میں ‌فتح کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پوزیشن بہتر ہونے کے بعد پوائنٹس 226 ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے پر پاکستان نے 11 ماہ اور 5 ٹیسٹ کے بعد پہلی کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ میں آخری فتح فروری 2020 میں بنگلادیش کے خلاف حاصل کی تھی۔

 

Advertisement