پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں

Published On 31 January,2021 12:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے کلین سویپ کا عزم لیے گرین شرٹس کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے مہمان ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔

 

پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیمیں کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئیں، کرکٹرز اور امپائرز سمیت دیگر عملہ چارٹرڈ طیارے پر اسلام آباد پہنچا۔ دونوں ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، دونوں ٹیمیں آج آرام کریں گی جبکہ کل پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ چار فروری سے پنڈی اسٹڈیم میں شروع ہو گا، دو میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

Advertisement