لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فخرزمان، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم اور وہاب ریاض ڈراپ کر دئیے گئے، آصف علی، عامر یامین، عماد بٹ، محمد نواز، گوہر ظفر اور ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے حسن علی کو شامل کر لیا گیا۔
پاکستان میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ٹی 20 سیریز، چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹی 20 اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان برقرار ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی کو نمائندگی مل گئی۔افتخار احمد، محمد نواز، ظفر گوہر، فہیم اشرف، عامر یامین، عماد بٹ کے علاوہ محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حسنین، حسن علی، عثمان قادر اور زاہد محمود کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ناقص کارکردگی اور انجریز کے باعث فخرزمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، محمد موسیٰ اور وہاب ریاض ڈراپ کر دیئے گئے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس پر دانش عزیز، آصف علی، عامر یامین، عماد بٹ، محمد نواز، گوہر ظفر، حسن علی اور زاہد محمود کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز لاہور میں 11 فروری سے شروع ہو گی۔
دوسری جانب محمد حفیظ قومی ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کئے جانے پر دلبرداشتہ ہو گئے، انہوں نے قرانی آیت ٹویٹ کردی جس میں کہا گیا ہے کہ "
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"۔
إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ٢:١٥٣
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 31, 2021
“Indeed ALLAH is with the patient” pic.twitter.com/ff1VLMpmwv