راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری

Published On 02 February,2021 11:51 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے، دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری ٹیسٹ کا امتحان چار فروری سے شروع ہو گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے روز بھی پریکٹس کی، کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔

فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے، پریکٹس سیشن کے بعد قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں فاسٹ بولرز کو مدد ملتی ہے، آج کل کی نسبت اچھی پریکٹس ہوئی، پاکستان کو سیریزمیں برتری حاصل ہے، دوسرے میچ بھی جیتنےکی کوشش کریں گے، محمد یوسف کی ٹپس سےبہت فائدہ ہوا۔
 

Advertisement