جنوبی افریقہ کا ٹی 20 اسکواڈ لاہور پہنچ گیا، 3 میچز کی سیریز 11 فروری سے شروع ہو گی

Published On 03 February,2021 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کا 14 رکنی ٹی 20 اسکواڈ لاہور پہنچ گیا، مہمان کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ پاک افریقہ 3 میچز کی سیریز 11 فروری سے زندہ دلان کے شہر میں شروع ہو گی۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے کپتان ہینرک کلاسین سمیت 14 جنوبی افریقی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے، پنڈی میں موجود ٹیسٹ سکواڈ میں شامل 4 کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے، کھلاڑی آج اور کل آرام کرینگے۔

جمعرات کو پہلا پریکٹس سیشن شیڈول ہے جبکہ پاک افریقی ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے 11 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں اِن ایکشن ہوں گی۔
 

Advertisement